29 دسمبر ، 2023
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی آج بھی پاکستانی کھانوں کے مداح ہیں۔
پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتےہوئے دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پاکستان کے کھانوں کا ذکر کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں سابق بھارتی کپتان ایک نامعلوم فین سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'کھانا کھانے کیلئے ایک بار پاکستان ضرور جائیں، وہاں بہترین کھانا ہے'۔
واضح رہے کہ ایم ایس دھونی 2006 اور 2008 میں پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں، انہوں نے پاکستان میں 3 ٹیسٹ اور 11 ایک روزہ میچز کھیلے۔