Time 29 دسمبر ، 2023
دنیا

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید187 فلسطینی شہید ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ  میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 187 فلسطینی شہید اور  312 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 21 ہزار 507  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

7 اکتوبر سے اب تک 55 ہزار  915 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں، غزہ میں صحت کی سہولیات کو اسرائیلی حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ذخمیوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے شہریوں کو وسطی غزہ سے شیلٹرز میں جانے کا حکم دے دیا  ہے جس کے باعث مزید فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کی تازہ صورتحال سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ اسرائیلی حملوں سے بچنے کے لیے ہزاروں فلسطینی وسطی غزہ اور خان یونس کے علاقوں سے نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

حماس نے پوری دنیا سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے شکار فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لیے 29 سے 31 دسمبر تک بھرپور مظاہرے کیے جائیں۔

حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے عوام غزہ پٹی میں جاری نسل کشی رکوانےکے لیے آواز بلند کریں۔

مزید خبریں :