Time 30 دسمبر ، 2023
کھیل

ٹیم مینجمنٹ کا شاہین آفریدی پر ورک لوڈ کم کرنے کا منصوبہ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سڈنی ٹیسٹ سے پہلے مکمل آرام کریں گے۔ فوٹو فائل
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر سڈنی ٹیسٹ سے پہلے مکمل آرام کریں گے۔ فوٹو فائل

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کے حوالے سے آسڑیلیا میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے منصوبہ بنایا ہے کہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر سڈنی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پر بولنگ نہیں کروائیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے منصوبے کے مطابق شاہین صرف ٹیسٹ سے ایک دن پہلے چند اوورز کریں گے اور ٹیسٹ کے دوران کپتان شان مسعود بھی ان سے ضرورت کے مطابق بولنگ کروائیں گے۔

 آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میں بائیں ہاتھ کے تیز بولر اب تک دونوں ٹیموں میں سب سے زیادہ 99.2 اوورز کروا چکے ہیں۔

خیبر ایجنسی میں پیدا ہونیوالے 23سال کے شاہین آفریدی جو دو بار لاہور قلندرز کو پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جتوا چکے ہیں پاکستان ٹی 20ٹیم کے کپتان ہیں اور 29 ٹیسٹ میں 26.71کی اوسط سے 113وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف قادر بینو ٹرافی کے 2 ٹیسٹ میں شاہین آفریدی 41.62کی اوسط سے اب تک 8وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے سڈنی ٹیسٹ میں اپنے اہم بولر کو دیکھ بھال کر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :