31 دسمبر ، 2023
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کے خوف سے غزہ کی سرحد پر اسرائیلی قبضے کے پرانے منصوبے پر ایک بار پھر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر مہینوں تک جاری رہنے والی اس جنگ میں حماس پر فتح حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اسرائیل ایک بار پھر غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر کنٹرول سنبھال لے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت جنگ اپنے عروج پر ہے اور اس جنگ کو جیتنے کا خواب اسرائیل کے فلاڈیلفی کوریڈور بفر زون پر قبضے کے بغیر پورا نہیں ہو سکتا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل فی الحال اپنی فوج واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، حماس کو شکست دینے کیلئے اس سرحد کا بند ہونا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل 2005 میں نمائشی طور پر غزہ سے اپنا قبضہ ختم کرنے سے قبل غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر قابض رہ چکا ہے۔