Time 31 دسمبر ، 2023
دنیا

دنیا میں سال 2024 کی آمد، نئے سال کی پہلی گھڑی نیوزی لینڈ میں اتری

پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا، آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا— فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا، آسٹریلیا میں بھی نئے سال کا جشن منایا گیا— فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں لوگ 2024 کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہیں اور نیوزی لینڈ سمیت کئی ممالک میں نیا سال شروع ہوگیا۔

درحقیقت نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں 2024 کا آغاز ہوچکا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز آتشبازی سے ہوا۔

نیوزی سے قبل ٹونگا، سمووا اور کیریباتی میں 2024 کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہوا تھا۔

آسٹریلیا میں سال نو کا آغاز سڈنی میں آتشبازی سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوا اور اس سے پہلے ہی سڈنی ہاربر پر فیملی شو منعقد کیاگیا۔

آسٹریلیا کے بعد جاپان، کوریا، انڈونیشیا میں سال نو کا آغاز ہوا پھر جنوبی ایشیائی ممالک، روس، یورپی ممالک اور آخر میں امریکا میں نئے سال کا جشن منایا جائے گا۔

دوسری جانب ملک میں بھی رواں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا۔ کیمرے کی آنکھ نے مناظر محفوظ کرلیے، کئی اچھی اور بری یادیں لے کر سال 2023 اپنے خاتمے کی طرف ہے۔ 

سال کے آخری چند گھنٹے باقی ہیں اور شہری پرامید ہیں کہ نیاسال پاکستان کے لیے خوشیاں، ترقیاں اور کامیابیاں لے کر آئے گا۔

پاکستان میں فلسطینوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نئے سال کا سادگی سے استقبال کیا جائے گا۔

مزید خبریں :