Time 31 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی میں سر عام سریا چوری کی وارداتیں، شہریوں کی جانیں بھی داؤ پر لگ گئیں

سریےکی تلاش میں نشے کے عادی افراد  اور  چوروں نےکراچی کا حلیہ  بگاڑ  دیا ہے، دو پیسوں کے چکر میں شہریوں کی جانیں بھی داؤ پر لگ گئی ہیں۔

پلوں پر لگی حفاظتی باڑ ہو یا سڑک پر لگی گرل، بجلی کے کھمبے ہوں یا گٹر کے ڈھکن، کراچی میں  دن دیہاڑے اور سر عام سریا چوری کی وارداتیں ہونے لگیں۔

انتظامیہ کی آنکھیں بند ہونے اور کوئی ایکشن نہ لیے جانے سے وارداتیوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں۔

حسن اسکوائر کے پل کی ریلنگ کھول کر تین چور  پیدل چلتے بنے، جیونیوز کی جانب سے ویڈیو نشرکرنے پر پولیس حرکت میں آئی اور  تین میں سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مزید خبریں :