Time 01 جنوری ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد و جبری گمشدگیوں کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا — فوٹو:فائل
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا — فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اعتزاز احسن اوردیگر افرادنے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست پر 3 جنوری کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کی درخواست پرسماعت کرنے والے بینچ کی کاز لسٹ جاری کی جائے گی۔

پی ٹی آئی نےلیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :