02 جنوری ، 2024
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل دنیا کی عمر رسیدہ ترین مرغی 21 سال کی عمر میں چل بسی۔
دنیا کی اس سب سے معمر ترین مرغی کا نام پینٹ ہے جو امریکی ریاست مشی گن میں رہنے والی خاتون مارسی پارکر کی پالتو تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹ مرغی کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی، پیدائش کے بعد سے ہی اس کی ماں نے پینٹ کو چھوڑ دیا تھا جس کی دیکھ بھال کا ذمہ مارسی نے اٹھایا تھا اور پینٹ مرغی مارسی کے ساتھ ہی رہ رہی تھی۔
مارسی نے انٹریو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ مرغی 21 سال اور 6 ماہ کی ہوگئی تھی اور وہ گھر میں اپنی آخری نیند سوگئی۔
مارسی کے مطابق گزشتہ سال پینٹ کو گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی سب سے لمبی عمر پانے والی مرغی کا اعزاز ملا تھا۔
مارسی نے بتایا کہ پینٹ کی بہت دیکھ بھال کی جاتی تھی اور اسے وٹامن و غذائیت سے بھرپور کھانا کھلایا جاتا تھا، پینٹ مرغی کھیل کھود میں بھی کافی تیز تھی اور نام پکارنے پر دوڑی چلی آتی تھی جس کی موت مجھے افسردہ کرگئی۔