پاکستان
Time 03 جنوری ، 2024

اسلام آباد میں دھند کی وجہ سے 30 پروازیں منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں دھند کی باعث 30 پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

شدید دھند کے باعث اسلام آباد کیلئے 9 ملکی اورغیرملکی پروازوں کو لاہور، پشاور، ملتان اور کراچی کے ائیرپورٹوں پر لینڈ کروایا گیا۔

جدہ سے اسلام آباد آنے والی  بین الاقوامی پرواز  پی کے 842 کو کراچی میں لینڈ کروایا گیا جبکہ دبئی سے اسلام آباد کیلئے پرواز پی کے 234 کو منسوخ کردیا گیا۔

اسلام آباد سے گلگت جانے والی قومی پروازوں پی کے 601 ،602، 606 اور607 اور اسلام آباد سے کراچی کیلئے نجی ائیرلائن کی دیگر تین پروازوں کو بھی شدید دھند کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

مزید خبریں :