Time 03 جنوری ، 2024
کھیل

سڈنی ٹیسٹ: عامر جمال کی شاندار بیٹنگ، سوشل میڈیا پر تعریفی پوسٹوں کی لائن لگ گئی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی/ فوٹو سوشل میڈیا
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے شاندار بیٹنگ کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 88 اور سلمان آغا نے 67 رنز بنائے جب کہ عامر جمال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز جوڑے جس پر شائقین انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

عامر جمال کی بہترین بیٹنگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔

عامر جمال کے لیے سوشل میڈیا صارفین کی چند پوسٹیں دیکھیں


مزید خبریں :