Time 04 جنوری ، 2024
کھیل

پاکستان کے سابق بیٹنگ کوچ کی افغان ٹیم میں تقرری، پی سی بی نے حیرت کا اظہار کردیا

اینڈریو پیوٹک کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی 2023 میں دو سال کیلئے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا: پی سی بی— فوٹو: فائل
اینڈریو پیوٹک کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی 2023 میں دو سال کیلئے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا: پی سی بی— فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک کو افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیرت کا اظہار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس پیشرفت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹک نے پی سی بی کو اب تک اپنا استعفیٰ نہیں دیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے اینڈریو پیوٹک کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مئی 2023 میں 2 سال کیلئے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا تھا تاہم ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی کی نئی منیجمنٹ کمیٹی نے انہیں این سی اے میں رپورٹ کرنے کو کہا تھا جس کے بعد سے وہ چھٹیوں پر تھے۔

ترجمان کے مطابق بدھ کو خبر آئی کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اینڈریو پیوٹک کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پیوٹک نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ نہیں کیا، اسے یہ اطلاع میڈیا سے ہی ملی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اینڈریو پیوٹک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو استعفیٰ نہیں بھجوایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی نئی منیجمنٹ کمیٹی نے غیر ملکی کوچز کو یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ ان کے پلانز میں شامل نہیں لیکن اختیارات محدود ہونے کی وجہ سے ان کا کنٹریکٹ ختم نہیں کیا جاسکا تھا۔

مزید خبریں :