Time 04 جنوری ، 2024
پاکستان

شدید دھند سے ملک بھر کا فلائٹ آپریشن متاثر، آج 24 پروازیں منسوخ

اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف کیلئے بے یقینی صورتحال ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف کیلئے بے یقینی صورتحال ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی مسلسل متاثر ہے۔ 

بے یقینی صورتحال کی وجہ سے آج ملک بھر کی 24 پرواز منسوخ کر دی گئیں جب کہ ملکی اور غیر ملکی 100 سے زائد پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ ٹیک آف کیلئے بے یقینی صورتحال ہے،  تین روز کے دوران ملک بھر کی 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔

دبئی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز  کراچی میں اتاری گئی جب کہ  فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ائیر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ 

نجی ائیر لائن کی مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور میں اتار دی گئی اور  شارجہ سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی لینڈ کرایا گیا، اسی طرح اسلام آباد سے ابوظبی، دبئی اسلام آباد، گلگت اسلام آباد، اسکردو ، کراچی ، ابوظبی اور دبئی سے پشاور کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

مزید خبریں :