Time 04 جنوری ، 2024
پاکستان

کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ 10 گھنٹوں تک بڑھادی، شہریوں کا نیپرا سے لائسنس تجدید نہ کرنے کا مطالبہ

لوڈشیڈنگ کے علاوہ کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کے نام پر بھی 12 گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے/ فائل فوٹو
لوڈشیڈنگ کے علاوہ کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کے نام پر بھی 12 گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے/ فائل فوٹو

کے الیکٹرک نے شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک بڑھا دیا۔

موسم سرما میں بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود کے الیکٹرک نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ شروع کردیا اور لوڈشیڈنگ کے اوقات کو 10 گھنٹوں تک بڑھا دیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں، گارڈن، گارڈن ویسٹ، اولڈ سٹی ایریا، ریلوے کالونی، سلطان آباد، لیاری، اللہ والا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے جب کہ کورنگی، لانڈھی اور اطراف کے علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس کے نام پر بھی 12 گھنٹوں تک بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے، پورا دن بجلی نہ ہونے سے شہری شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک کو کھلی آزادی ملی ہوئی ہے، اسے کوئی پوچھنے والا نہیں، بل دینے کے باوجود 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں جب کہ سردیوں میں بجلی کی مانگ میں کمی کے باوجود طویل لوڈشیڈنگ عوام پر ظلم ہے۔

شہریوں نے اوور بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ پر نیپرا سے کے الیکٹرک کے لائسنس میں تجدید نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :