Time 05 جنوری ، 2024
پاکستان

متنازع ٹوئٹس کیس: پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی درخواست ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی دیگر دو کیسز میں بھی ضمانت منظور کی ہے: وکیل—فوٹو: فائل
انسداد دہشتگردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی دیگر دو کیسز میں بھی ضمانت منظور کی ہے: وکیل—فوٹو: فائل

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹس کیس میں منظور پشتین کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی۔

سماعت کے دوران منظورپشتین کے وکیل عطا اللہ کنڈی نے کہا کہ کیس میں علی وزیر شریک ملزم ہیں جنہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے دیگر دو کیسز میں بھی ضمانت منظور کی ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور پشتین کی ضمانت منظور کرلی۔

مزید خبریں :