05 جنوری ، 2024
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مسعود الرحمان عثمانی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے غوری ٹاؤن میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سنی علما کونسل نے بتایاکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی مولانا مسعود الرحمان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مولانا مسعود الرحمان سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھے۔
پولیس نے بتایاکہ ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔