Time 06 جنوری ، 2024
پاکستان

سندھ، پنجاب اور کے پی کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج، کئی مقامات پر موٹرویز بند

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات سے موٹرویز کو بند کردیا گیا۔

شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم ون کو پشاور سے اسلام آباد تک بند کردیا گیا جبکہ موٹرویز ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹرویز پولیس کے مطابق موٹرویز ایم 3 کو لاہور سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹرویز ایم 4 کو ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

موٹرویز پولیس کے ترجمان کے مطابق سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے چکدرہ تک بند کیا گیا ہے اور ہزارہ ایکسپریس وے برہان سے شاہ مقصود تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔

شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 14 کو بھی ہکلہ سے فتح یار تک بند کیا گیا ہے جبکہ پشاور اور گردونواح میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :