Geo News
Geo News

Time 07 جنوری ، 2024
دنیا

ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے باراک اوباما کو پریشانی میں مبتلا کردیا

سابق صدر باراک اوباما نے جو بائیڈن سے اہم ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا— فوٹو: فائل
سابق صدر باراک اوباما نے جو بائیڈن سے اہم ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا— فوٹو: فائل

سابق امریکی صدر باراک اوباما کو  جو بائیڈن کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان  سابق صدر باراک اوباما نے جو بائیڈن سے اہم ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

باراک اوباما نے جو بائیڈن کو انتخابی مہم کو جارحانہ بنانے اور بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ دیا۔

اوباما نے بائیڈن پر واضح کیا کہ اگر انتخابی مہم میں جان نہ ڈالی گئی تو ٹرمپ کے جیتنے کاامکان بڑھتا چلا جائے گا۔

یاد رہے کہ سابق صدر اوباما کے دور میں جو بائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے، بائیڈن کی جیت میں اوباما ہی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔