کاروبار
Time 07 جنوری ، 2024

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔ فوٹو فائل
سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آ باد: پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30 ہزار روپے تک گرگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دراصل سولر سیل اور فوٹو وولٹک (پی وی) ماڈیول یا عرف عام میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

چونکہ مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی اس لیے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کرلیا تو دوسری جانب مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں :