2024 کن چار ستاروں کیلئے بدترین ثابت ہو سکتا ہے؟

آئیے جانتے ہیں وہ ستارے کون سے ہیں/فوٹوفائل
آئیے جانتے ہیں وہ ستارے کون سے ہیں/فوٹوفائل

سال 2024 کا سورج طلوع ہوئے ہفتہ بھر مکمل ہوچکا ہے اور دنیا بھر کے افراد متعین کیے گئے اہداف کے حصول کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

ویسے تو مستقبل کا حال کوئی نہیں جان سکتا تاہم اجرام فلکیات کے ماہرین نئے سال کی شروعات پر متعدد پیش گوئیاں کرتے نظر آتے ہیں جن کی روشنی میں ستاروں کے علم کو تسلیم کرنے والے افراد اپنا حال پڑھ کر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

 اگرچہ یہ پیش گوئیاں غلط بھی ہوسکتی ہے لیکن آج ہم آپ کو اجرام فلکیات کے ماہرین کی پیش گوئیوں کی روشنی میں ایسے ستاروں سے متعلق آگاہ کریں گے جن کیلئے نئے سال کا سورج کچھ اچھا ثابت نہیں ہوگا۔

آئیے جانتے ہیں وہ ستارے کون سے ہیں۔

برج سرطان 

فلکیاتی ماہرین کے مطابق نئے سال کے دوران برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو خوشی اور کامیابی کے ساتھ تکلیف اور ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

نیا سال برج سرطان کیلئے رکاوٹوں بھرا ثابت ہوگا اور اس سے بچنے کیلئے ماہرین برج سرطان سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے پیاروں اور عزیزوں سے تعلقات زیادہ سے زیادہ بحال رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

سال کے وسط میں برج سرطان کا سماجی حلقہ، دوستیاں اور رشتے بلند ترین سطح پر ہوں گے، آپ کے اردگرد محبت کرنے والے اور آپ کو پسندکرنے والے افراد کا گھیرا رہے گا۔

اس دوران دوست احباب کے توسط سے ہی روحانی ساتھی کے ملنے کا موقع بھی مل سکتا ہے، اگر اس دوران برج سرطان کے افراد سمجھداری سے کام لیں تو یہ رشتے پائیدار ہوتے جائیں گے۔

خود کو جھگڑے اور افراتفری کا شکار نہ ہونے دیں بصورت دیگر سال کے آخر تک صورتحال کئی رشتوں میں دراڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

برج اسد

ماہرین کا ماننا ہے کہ سال 2024  برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے پیشہ ورانہ ناکامیوں ، سرد تعلقات اور غیر متوقع ناکامیوں کی وجہ بن سکتا ہے، تاہم  برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کا اعتماد ان ناکامیوں اور پریشانیوں کے آگے رکاوٹ ثابت ہوگا ۔

ماہرین برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کو تخلیقی صلاحیتوں کو اپنانے،حوصلہ مند اور باہمت رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس دوران برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد   اپنے کھانے کی عادات پر خصوصی توجہ دیں، لڑائی جھگڑوں سے پرہیز کریں  کیوں کہ یہ صورت حال ان کی دماغی صحت خراب کرسکتی ہے اور غیر ضروری سفر سے بچیں۔

ماہرین کے مطابق 2024 کے پہلے چھ ماہ خاندانی تنازعات کثرت سے ہوں گے، اس لیے صبر اور احتیاط کا دامن پکڑے رہنا  ضروری ہے۔

جون کے بعد ماہرین اس برج میں مثبت تبدیلیاں دیکھتے ہیں جس سے ان افراد کی  زندگی خوشیوں سے بھر جائے گی  جو باقی سال تک برقرار رہیں گی۔ 

برج سنبلہ

علم نجوم کے مطابق برج سنبلہ کی شرمیلی اور ہچکچائی فطرت اس برس ان کیلئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے، جس سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ سنبلہ افراد اپنی طبیعت میں پائے جانے والے عدم تحفظات اور فرسودہ انداز سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور ہر اس موقع کو حاصل کریں جو ان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے، ذہن پر دباؤ نہ ڈالیں اور زیادہ نہ سوچیں کم از کم آپ کے ستارے یہی بتا رہے ہیں۔

جہاں تک پیسے  اور سرمایہ کاری کا تعلق ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پابندیوں کو دور کریں، تھوڑا سا آسانی کی طرف  جائیں اور جہاں آپ  مطمئن ہوں  وہاں سرمایہ کاری کریں۔

برج عقرب

نیا سال عقرب افراد کی برداشت اور صبر کا کڑا امتحان ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے آپ نے خود  کو ہر غیر متوقع صورتحال کیلئے کنٹرول میں رکھنا ہوگا۔

رومانوی تعلقات ہنگامہ خیز ثابت ہوسکتے ہیں، تاہم اس برس شادی اور منگنی دونوں کے اچھے امکانات ہیں اور یہاں تک کہ شادی شدہ جوڑوں کیلئے بھی یہ برس اچھا ثابت ہوگا۔

 اس برس کے آخری 6 ماہ رومانوی جوڑوں کیلئے جھگڑے کا باعث بن سکتے ہیں، جس سے بچنے کیلئے عقرب افراد کو پرسکون رہنے کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کی  ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

مزید خبریں :