07 جنوری ، 2024
گوجرانوالا میں والد کے فرنیچر شوروم سے شادی شدہ بیٹی کی جلی ہوئی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق بجلی کے تار سے خاتون کا گلا گھونٹا گیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی گئی۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی، مقتولہ کا شوہر فرار ہے اور پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق شوہر نےگلا دبا کربیوی کو قتل کیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق دھاڑیوال کی رہائشی 24 سالہ مریم کی پہلی شادی اس کے کزن سے ہوئی تھی، طلاق کے بعد والدین نے مریم کی دوسری شادی کوٹ اسحاق کے رہائشی ساجد سے کی۔
شادی کے بعد ساجد اور مریم میں اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا، 6 ماہ قبل مریم کے والدین بیٹی اور داماد کو اپنے گاؤں لے آئے اور مریم شوہر کے ساتھ اپنے والد کے فرنیچر شوروم سے ملحقہ ایک کمرے میں رہنے لگی۔
مقتولہ کے والد کے مطابق صبح وہ فجر کی نماز پڑھنے مسجد گیا تھا واپس آیا تو جلی ہوئی لاش دیکھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کی تلاش جاری ہے۔