باجوڑ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید، 24 زخمی

اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ تحصیل ماموند میں دھماکے کی زد میں آ گئے: پولیس۔ فوٹو فائل
اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی کے لیے جا رہے تھے کہ تحصیل ماموند میں دھماکے کی زد میں آ گئے: پولیس۔ فوٹو فائل

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش پولیس گاڑی کے پاس ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 24 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور علاقے کا محاصرہ کر کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :