Time 10 جنوری ، 2024
پاکستان

امید ہے پاکستان میں انتخابات شفاف ہوں گے، آزاد مبصر بھی بھیجیں گے: سفیر یورپی یونین

50 سے زائد ممالک میں 2024 میں انتخابات ہو رہے ہیں، اس سال 2 ارب لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے: ڈاکٹر رینا کیونکا.
 50 سے زائد ممالک میں 2024 میں انتخابات ہو رہے ہیں، اس سال 2 ارب لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے: ڈاکٹر رینا کیونکا.

یورپی یونین کی پاکستان کے لیے سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات صاف شفاف ہوں گے۔

جیو نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے سفیر یورپی یونین برائے پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کے لیے سرجیکل آلات اور اسپورٹس گڈز بھی یورپی ممالک بھیجنے کے مواقع ہیں، خواتین کے لیے اضافی مراعات کا سوچا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی بزنس کمیونٹی اور بزنس آرگنائزیشنز سے تجارت میں مواقع کے حوالے بات چیت ہو رہی ہے، جی ایس پی پلس خود مختار تجارتی رعایت ہے، پاکستان تاجر یورپی یونین کو ڈیوٹی فری سامان بھیج سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کرنا ہے، یہاں چمڑے کی مصنوعات، اسپورٹس اور سرجیکل گڈز کے بھی مواقع ہیں، پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا کبھی بور نہیں ہوئی، اس مرتبہ کراچی میں میرا فوکس ٹریڈ ہے۔

ڈاکٹر رینا کیونکا کا کہنا ہے 50 سے زائد ممالک میں 2024 میں انتخابات ہو رہے ہیں، اس سال 2 ارب لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار الیکشن میں ہم نے انتخابات کے دوران آزاد مبصر بھیجے، پاکستان میں انتخابی مہم جاری ہے، اس بار بھی آزاد مبصر بھیجیں گے، امید ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات صاف شفاف ہوں گے، یہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ وہ کسے منتخب کرتے ہیں۔

مزید خبریں :