دنیا
Time 10 جنوری ، 2024

بھارت: ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث خاتون نے ٹھیلے پر بچے کو جنم دیدیا

اہلیہ کو اسپتال کے دروازے سے اٹھاکر ایمرجنسی وارڈ میں لانے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے اسٹریچر تک کی مدد نہیں کی: حاملہ خاتون کے شوہر/ فوٹو بھارتی میڈیا
اہلیہ کو اسپتال کے دروازے سے اٹھاکر ایمرجنسی وارڈ میں لانے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے اسٹریچر تک کی مدد نہیں کی: حاملہ خاتون کے شوہر/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث حاملہ خاتون نے اسپتال کی حدود میں ٹھیلے پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں ایک حاملہ خاتون کو ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔

خاتون کے شوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ کی طبعیت بگڑنے پر انہیں ایمرجنسی میں اسپتال لایا گیا تھا، اہلیہ کو دروازے پر چھوڑ کر وہ ڈاکٹرز کے پاس مدد کیلئے بھاگے اور بار بار اصرار کرنے پر ڈاکٹرز  نے اہلیہ کو دیکھنے سے منع کردیا جبکہ اہلیہ کو اسپتال کے دروازے سے اٹھاکر  ایمرجنسی وارڈ میں لانے کیلئے اسپتال انتظامیہ نے اسٹریچر تک فراہم نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم سرما کی سرد ترین رات میں خاتون نے اسپتال کی حدود میں سبزی کے ٹھیلے پر ہی بچے کو جنم دیا جس کی خبر میڈیا پر گردش کرنے لگی تو اسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جس پر خاتون اور بچے کو فوری اسپتال کے اندر طبی امداد کیلئے لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے وزیر صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے مرتکب سرکاری ملازمین کو سزا دینے کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :