Time 10 جنوری ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کا ایمبولینس پر حملہ، فلسطینی ہلال احمرکے 4 کارکن شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

غزہ  میں اسرائیلی فوج کے ایمبولینس  پر  حملے میں فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دیرالبلح کے نزدیک ایمبولینس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جس میں ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

فلسطینی ہلال احمرکا کہنا ہےکہ چاروں افراد طب کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ  میں الاقصیٰ اسپتال کے اطراف شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور  150 سے زیادہ  زخمی ہوگئے۔

24 گھنٹوں میں 150 سے زائد سفاکانہ  صیہونی حملوں  میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 23 ہزار  350 سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے  کے شہر نابلس میں چھاپہ  مارکارروائی میں  اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی ہوگئے، اس دوران 5  فلسطینی گرفتار بھی کرلیےگئے۔

مزید خبریں :