11 جنوری ، 2024
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.6 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 جنوری تک 13.25 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 6.64 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.15 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.24کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر رہے۔