Time 11 جنوری ، 2024
پاکستان

ن لیگ نے پی ٹی آئی کے 9 منحرف ارکان کو ٹکٹ جاری کرنےکی منظوری دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور:  مسلم لیگ  ن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 منحرف ارکان میں سے 9 کو  ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی لسٹ میں این اے 96  سے نواب شیر وسیر اور طلال چوہدری کا فیصلہ ہونا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ٹی آئی کے جن 9 منحرف ارکان کے نام منظور ہوئے ان میں فیصل آباد سے راجہ ریاض بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ  رحیم یار خان میں  این اے 169 سے سید مبین، این اے 166 بہاولپور سے سید سمیع الحسن گیلانی، مظفر گڑھ این اے 176 سے سید باسط بخاری، این اے178 سے عامر گوپانگ، ملتان این اے 148 سے احمد حسین، 153 سے رانا قاسم نون شمل ہیں۔

این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری اور  این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو بھی ن لیگ کا ٹکٹ جاری کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :