Time 12 جنوری ، 2024
جرائم

خیبر میں پولیس کا ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، بڑی تعداد میں منشیات برآمد

فیکٹری مالکان ملک اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سپلائی کرتے تھے اور دہشت گردوں کی مالی اعانت بھی کرتے تھے: پولیس/ فائل فوٹو
فیکٹری مالکان ملک اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سپلائی کرتے تھے اور دہشت گردوں کی مالی اعانت بھی کرتے تھے: پولیس/ فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس نے ہیروئین بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

ضلع خیبرکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق دور آفتادہ علاقے شین غار میں پولیس نے ہیروئین بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ مارا جس دوران فیکٹری کے اندر سے پولیس پر شدید فائرنگ کی گئی۔ 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ 

سلیم عباس کے مطابق فیکٹری سے 15 کلوگرام ہیروین اور 17 کلوگرام ہیروئین میں استعمال ہونے والا کیمکل برآمد ہوا، برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری مالکان ملک اور بین الاقوامی سطح پر منشیات سپلائی کرتے تھے اور دہشتگردوں کی مالی اعانت بھی کرتے تھے۔

سلیم عباس کے مطابق پولیس نے منشیات اور فیکٹری کے آلات قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ 3 ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے علاوہ دہشتگردی کے مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :