Time 12 جنوری ، 2024
کاروبار

پاکستانی روپیہ مستحکم ، امریکی ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں آج ڈالر 75 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 36 پیسے ہے۔

گزشتہ روز ڈالر 2 پیسے سستا ہوا اورکاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 11 پیسے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 44 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر  281 روپے 50 پیسےکا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 24 پیسےکم ہوکر 281 روپے 94 پیسے تھا۔

مزید خبریں :