پاکستان
Time 12 جنوری ، 2024

ن لیگ کے لاہور سے ٹکٹ جاری، نواز شریف این اے 130 سے انتخابی دنگل لڑینگے

ن لیگ نے اپنے گڑھ لاہور سے آئی پی پی کیلئے قومی اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑ دیں— فوٹو:فائل
ن لیگ نے اپنے گڑھ لاہور سے آئی پی پی کیلئے قومی اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑ دیں— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لاہور سے قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔

مسلم لیگ ن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 124 سے رانا مبشر اقبال، این اے 125 سے ملک افضل کھوکھر اور این اے 126 سے سیف الملوک کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہےجبکہ این اے 127 میں عطا تارڑ اور این اے 129 میں حافظ نعمان پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

پارٹی قائد نوازشریف این اے 130 سے انتخابی دنگل لڑینگے۔ شہبازشریف این اے 123، مریم نواز این اے 119، ایازصادق این اے 120، شیخ روحیل اصغر این اے 121 اور سعد رفیق این اے 122 سے میدان میں ہونگے۔

شہبازشریف پی پی 164 اور مریم نواز پی پی 159سے بھی الیکشن لڑیں گی جبکہ حمزہ شہبازپی پی 147 سے میدان میں ہونگے۔

اس کے علاوہ پی پی 145 میں سمیع اللہ خان ، پی پی 146میں غزالی سلیم بٹ ،پی پی 147 میں حمزہ شہباز اورپی پی 148مجبتیٰ شجاع الرحمان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر، پی پی 151 سے سہیل شوکت بٹ، پی پی 152 سے ملک وحید اور پی پی 153 سے خواجہ سلمان رفیق میدان میں ہونگے۔

 نو ٹیفکیشن کےمطابق پی پی 154 سے غلام حبیب اعوان، پی پی 155 سے نعیم شہزاد، پی پی 156 سے یاسین عامر اورپی پی 157 سے نصیراحمد کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی پی 160 میں اسد کھوکھر ،پی پی 161 میں عمرسہیل ضیابٹ اور پی پی 162میں شہباز کھوکھرکوٹکٹ دیا گیا ہے۔ اسی طرح پی پی 163 سے عمران جاوید، پی پی 164 سے شہبازشریف، پی پی 165 سے شہزاد نصیر اورپی پی 166 سے انس محمود ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔

پی پی 167 سے عرفان شفیع کھوکھر، پی پی 168 سے فیصل ایوب، پی پی 169 سے خالدپرویزکھوکھر اور پی پی 170 سے رانااحسن شرافت الیکشن لڑینگے۔

پی پی 171سے ملک اشتیاق، پی پی 172 سے رانا مشہود، پی پی 173سے میاں مرغوب اورپی پی 174 سے بلال یاسین ن لیگ کے امیدوارہونگے۔

دوسری جانب ن لیگ نے اپنے گڑھ لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کیلئے قومی اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑ دیں۔ این اے 117 اور 128 سے امیدوار کھڑے نہيں کیے۔

مزید خبریں :