’آئندہ میری بیوی کی تصویر نہ بنانا‘، یاسر اقرا کا اسکیچ دیکھ کر حیران

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیا اسکیچ شیئر کیا/ فائل فوٹو
یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیا اسکیچ شیئر کیا/ فائل فوٹو

پاکستانی اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے ایک مداح کو ان کا اسکیچ نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیا اسکیچ شیئر کیا۔

سی 4 کلر کے نام سے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے اقرار عزیز کا اسکیچ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے بعد اسکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی۔

اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔ 

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اس حوالے سے اقرار عزیز کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ ان کے شوہر نے اسکیچ اپنی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بیٹا آپ کا شکریہ، بہت اچھی کوشش تھی، بس آئندہ میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی آپ نے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'بیٹا بات کیس پر چلی جائے گی ورنہ۔'

اقرا عزیز کے اسکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :