شوبز انڈسٹری کا ایک اور چراغ بجھ گیا

اداکاری کے علاوہ و شوبز زیدی 1970ء سے 1998ء تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے/فوٹوفائل
اداکاری کے علاوہ و شوبز زیدی 1970ء سے 1998ء تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے/فوٹوفائل

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے منسلک  سینئر اداکار شوکت زیدی 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوکت زیدی پچھلے کچھ عرصے سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

شوبز انڈسٹری کیلئے شوکت زیدی کی گرانقدر خدمات

اداکاری کے علاوہ و شوکت زیدی  1970 سے 1998 تک صحافت کے شعبے سے بھی وابستہ رہے۔

اُنہوں نے بطور مصنف افسانے اور غزلیں لکھنے کے علاوہ 10 سال تھیٹر کے لیے بھی لکھا۔

شوکت زیدی نے بطور اداکار لاتعداد ڈراموں میں بے مثال اداکاری کے جوہر دکھائے مگر ان کو حقیقی شہرت جیو ٹی وی کے شہرۂ آفاق پروگرام ’ہم سب امید سے ہیں‘ سے ملی جس میں انہوں نےمختلف قسم کے دلچسپ کردار ادا کیے۔

اس شو میں اُنہیں غریب عوام کی نمائندگی کرنے والے شخص کے کردار میں شائقین نے سب سے زیادہ پسند کیا۔

مزید خبریں :