خانہ کعبہ دیکھ کرچھوٹی بچی کی طرح روتی ہوں: حنا خان

سوشل میڈیا پر عمرہ ویڈیواور تصاویر شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے دوسری مرتبہ عمرے کے تجربے کا ذکر کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
 سوشل میڈیا پر عمرہ ویڈیواور تصاویر شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے دوسری مرتبہ عمرے کے تجربے کا ذکر کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

بھارتی اداکارہ حنا خان عمرہ ادائیگی کیلئے دوسری مرتبہ سعودی عرب پہنچ گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

 سوشل میڈیا پر عمرہ ویڈیواور تصاویر شیئر کرتے ہوئے حنا خان نے  دوسری مرتبہ  عمرے  کے تجربے کا ذکر کیا، شیئر کی گئی تصاویر میں حنا خان کو سیاہ عبایا میں قرآن پاک پڑھتے تو کہیں طواف کرتے  دیکھا جاسکتا ہے۔


 انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیو میں حنا خان نے لکھا کہ’ اگرچہ یہ میرا پہلا عمرہ نہیں ہے  لیکن  ’ میری گھبراہٹ، بے چینی  اور جذبات سب کچھ پہلے جیسے ہیں‘۔

عمرے کا تجربے کا ذکر کرتے ہوئے حنا خان نے لکھا کہ  آپ روتے ہیں ، روتے ہیں اور صرف ایک چھوٹی بچی کی طرح روتے ہیں، یہاں کوئی بھی شخص  اپنی آنکھیں نہیں ہٹا سکتا کیونکہ یہ سب بے حد بہترین ہے، یہ مقدس مقام میرے اندر بہت سکون اور اطمینان پیدا کر دیتا ہے۔

دوسری جانب حنا خان کی جانب سے  عمرے  کے دوران زیارت کیلئے جانے والے مقدس مقامات کی بھی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حنا خان اس سے  قبل  گزشتہ برس   رمضان کے مہینے میں   بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں۔