Time 14 جنوری ، 2024
پاکستان

موسمیاتی تبدیلی کا اثر: آدھا موسم سرما گزر گیا، پہاڑوں پر برفباری نہ ہونے کے برابر

استور میں عام طور پر کئی کئی فٹ برف سے ڈھک جانے والے بعض پہاڑوں پر برف کا نام و نشان نہیں اور درجہ حرارت بھی منفی 5 سے آگے نہیں جاسکا— فوٹو:فائل
استور میں عام طور پر کئی کئی فٹ برف سے ڈھک جانے والے بعض پہاڑوں پر برف کا نام و نشان نہیں اور درجہ حرارت بھی منفی 5 سے آگے نہیں جاسکا— فوٹو:فائل

ملک میں موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی اور پانی کی قلت کے خدشات سر اٹھانے لگے۔

ملک میں آدھا موسم سرما گزر گیا لیکن پہاڑوں پر برف باری نہ ہونے کے برابر ہوئی ہے۔  استور میں عام طور پر کئی کئی فٹ برف سے ڈھک جانے والے بعض پہاڑوں پر برف کا نام و نشان نہیں اور درجہ حرارت بھی منفی 5 سے آگے نہیں جاسکا۔

 وادی نیلم، لیپا اور شونٹھر جہاں جنوری تک کئی کئی فٹ برف ہوتی تھی ، اب تک بہت کم برف باری ہوئی ہے ، بارشیں نہ ہونے سے ذخائر میں پانی ختم ہونے لگا ، ابلتے چشمے بھی خشک پڑنے لگے ۔

اس کے علاوہ وادی نیلم، لیپا اور شونٹھر جہاں جنوری تک کئی کئی فٹ برف ہوتی تھی، اب تک بہت کم برف باری ہوئی ہے، بارشیں نہ ہونے سے ذخائر میں پانی ختم ہونے لگا اور ابلتے چشمے بھی خشک پڑنے لگے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات  نے اگلے ہفتے بھی موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ  16 اور 17 جنوری کو چترال اور گلگت میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ آئندہ ہفتے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخواکے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :