Time 16 جنوری ، 2024
پاکستان

عام انتخابات: پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے پارٹی کا پلان 'سی' بتا دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینیٹر ہمایوں مہمند نے عام انتخابات کیلئے پارٹی کا پلان 'سی' ظاہر کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں مہمند نے کہا کہ ملک میں 15 کروڑ موبائل فونز ہیں، ان میں سے 11،10 کروڑ  ووٹر ہوں گے، ہم موبائل فون کے ذریعے اپنے ووٹروں تک پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پولنگ کے دن 80،70 فیصد لوگ نکلیں گے تو دھاندلی نہیں ہو سکے گی ، مخصوص نشستوں کے لیے بھی ہمیں کوئی نہ کوئی پلان کرنا پڑے گا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں نہ بھی ملیں تو ہم مرکز ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں حکومت بنالیں گے۔

مزید خبریں :