Time 16 جنوری ، 2024
کھیل

عباس آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے

عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں: رپورٹس—فوٹو: ای ایس پی این
عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں: رپورٹس—فوٹو: ای ایس پی این

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عباس آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے پہلے 2 میچز جیت لیے ہیں جب کہ تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :