جرائم
Time 16 جنوری ، 2024

بیٹی کے خواہش مند باپ نے تیسرے نومولود بیٹے کو قتل کردیا

انیل یوکی نامی شخص کے پہلے بھی دو بیٹے ہیں اور وہ بیٹی کا خواہش مند تھا، اسے تیسری اولاد بیٹی کے ہونے کی امید تھی: پولیس/ فائل فوٹو
انیل یوکی نامی شخص کے پہلے بھی دو بیٹے ہیں اور وہ بیٹی کا خواہش مند تھا، اسے تیسری اولاد بیٹی کے ہونے کی امید تھی: پولیس/ فائل فوٹو

بھارت: بیٹی کے خواہش مند باپ نے نومولود بیٹے کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں بیٹی کے نہ ہونے پر سنگ دل باپ نے نومولود بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس نے واقعے کے تفصیلات بتائی کہ انیل یوکی نامی شخص کے پہلے بھی دو بیٹے ہیں اور وہ بیٹی کا خواہش مند تھا، اسے تیسری اولاد بیٹی کے ہونے کی امید تھی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت  انیل نے نشہ کیا ہوا تھا، اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کو مارا پیٹا، اس نے 12 دن کے نومولود کو بیوی سے چھینا  اور اسے گلا دبا کر مار ڈالا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نومولود کے گلے پر نشانات بھی موجود تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے انیل کو گرفتار کرلیا اور نومولود کی لاش کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش انیل نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اسے بیٹی کی خواہش تھی لیکن تیسری بار بھی بیٹا پیدا ہوا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

مزید خبریں :