Time 16 جنوری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور کی 4 لاکھ روپے کی شرٹ مذاق بن گئی

اکثر سوشل میڈیا پر اداکاروں کی ڈریسنگ تنقید کی نذر ہوجاتی ہے اور ایسا ہی کچھ کرینہ کپور کے ساتھ ہوا/ فوٹو سوشل میڈیا
اکثر سوشل میڈیا پر اداکاروں کی ڈریسنگ تنقید کی نذر ہوجاتی ہے اور ایسا ہی کچھ کرینہ کپور کے ساتھ ہوا/ فوٹو سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی ڈریسنگ سے مداحوں میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں لیکن کبھی کبھی یہ برانڈڈ اور بیش قیمت ملبوسات بھی مداحوں کی آنکھوں کو نہیں بھاتے۔

اکثر سوشل میڈیا پر اداکاروں کی ڈریسنگ تنقید کی نذر ہوجاتی ہے اور ایسا ہی کچھ کرینہ کپور کے ساتھ ہوا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کو دو روز قبل ائیرپورٹ پر مہنگی ترین اور Maison Margiela برانڈ کی شرٹ اور ڈینم جینز پہنے دیکھا گیا، کرینہ کپور کو knitted-vest layered shirt اسٹائل شرٹ میں دیکھا گیا تھا جس کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار بھارتی روپے (ت قریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے ) ہے، بیش قیمت شرٹ پہننے کے باوجود بھی کرینہ مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

کرینہ کپور کی 4 لاکھ روپے کی شرٹ مذاق بن گئی

اداکارہ کی ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے شرٹ پر   تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسے تو  چوہے کھا گئے ہیں،  دوسرے نے لکھا، اسے کہتے ہیں پیسوں کا ضیاع ۔

ایک صارف نے اداکارہ کی مہنگی ترین شرٹ کی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا کہ اس سے اچھی شرٹ تو 500 روپے میں آجاتی ہے، اگر اس پر ڈائمنڈ لگا ہو تو بات بنتی ہے۔

ایک صارف نے کرینہ کی شرٹ کے اسٹائل پر تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ایسے کپڑے تو ہمارے یہاں بھینس کے بچے کو ٹھنڈ سے بچانے کیلئے پہناتے ہیں۔

مزید خبریں :