Geo News
Geo News

Time 16 جنوری ، 2024
دنیا

مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے: سعودی وزیرخارجہ

بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے: شہزادہ فیصل بن فرحان— فوٹو: اے ایف پی
بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے: شہزادہ فیصل بن فرحان— فوٹو: اے ایف پی

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے۔

ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پینل ڈسکشن میں سعودی وزیر خارجہ سے سوال ہوا کہ مسئلہ فلسطین حل ہونےکے بعد سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتاہے؟ 

اس پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ’یقیناً‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے، بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ غزہ کے مصائب جاری رہے تو تنازعات کا چکر چلتا رہےگا، اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن وسلامتی خطرے میں پڑگئی ہے، فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے، غزہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر بمباری جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 150 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد24 ہزار285 ہوگئی جبکہ 61 ہزار سے فلسطینی زخمی ہوچکےہیں۔