Time 17 جنوری ، 2024
پاکستان

حکومت بلوچستان کا ایرانی دراندازی میں جاں بحق افراد کیلئے معاوضے کا اعلان

معاوضہ ایرانی دراندازی میں جاں بحق خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کو دیا جائے گا: حکومت بلوچستان— فوٹو:فائل
معاوضہ ایرانی دراندازی میں جاں بحق خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کو دیا جائے گا: حکومت بلوچستان— فوٹو:فائل 

حکومت بلوچستان نے ایران کی دراندازی کے نتیجے میں پنجگور میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کیلئے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق معاوضہ ایرانی دراندازی میں جاں بحق خواتین کے ورثاء اور زخمی بچیوں کو دیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ حکومت بلوچستان کے مطابق ڈپٹی کمشنرپنجگور کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے فوری کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملےکیےگئے تھے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی نور نیوز کی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔

وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی فضائی حدود میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔

پاکستان نے جواب میں ایران سے اپنے سفیر کو واپس بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنےکا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :