Time 19 جنوری ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فیصل قریشی نے خواتین سے گھروں میں بریانی بنانے کی درخواست کیوں کی؟

اداکار نے اپنی اس درخواست پر ہیش ٹیگ خاموش پیغام بھی لکھا/ فائل فوٹو
اداکار نے اپنی اس درخواست پر ہیش ٹیگ خاموش پیغام بھی لکھا/ فائل فوٹو

اداکار فیصل قریشی نے عام انتخابات والے دن خواتین سے گھر میں بریانی بنانے کی درخواست کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ایسے میں ٹی وی پروگرامز کے میزبان و اداکار فیصل قریشی بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور الیکشن والے دن  کیلئےخواتین سے انوکھی درخواست کردی۔

وٹو سوشل میڈیا
وٹو سوشل میڈیا

فیصل قریشی نے انسٹاگرام پر درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میری پاکستانی ماؤں، بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی اور بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل داؤ پر نہ لگائیں۔

اداکار نے اپنی اس درخواست پر ہیش ٹیگ خاموش پیغام بھی لکھا۔

مزید خبریں :