Time 19 جنوری ، 2024
دنیا

برونائی کے شہزادے کی پرکشش بارات، کیا یہ دنیا کی مہنگی ترین شادی ہے؟

برونائی کے شہزادہ عبد المتین 10 روز  پر مشتمل شاہانہ شادی کی تقریبات میں اپنی دیرینہ ساتھی  انیشا روسنا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 شہزادہ عبد المتین برونائی کے سلطان حسن البلقیہ ابن عمر علی سیف الدین سوئم کے دسویں بچے اور چوتھے بیٹے  ہیں جنہوں نے ایک شاہی مشیر کی نواسی سے شادی کی ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کے پرکشش کنوارے مردوں کی فہرست میں شامل شہزادہ عبد المتین کی اہلیہ ایک سیاحتی اور فیشن کمپنی کی مالک ہیں۔

فوٹو بشکریہ سی این این
فوٹو بشکریہ سی این این

شہزادہ عبدالمتین کی شادی کی تقریبات سلطان کی سرکاری رہائش گاہ اور دنیا کے سب سے بڑے رہائشی محل نورالایمان میں انجام پائیں، جس میں  1788 کمرے اور 257 باتھ رومز شامل ہیں۔

  شہزادہ عبد المتین اور انیشا روسنا کی 10 روزہ شادی کی تقریبات روایتی، مذہبی، عوامی اور سکیولر تقریبات پر مشتمل رہیں۔ شاہی شادی میں 5000 مہمانوں نے شرکت کی جس میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو،  فلپائن کے رہنما فرڈینینڈ مارکوس جونیئر اور اردن اور سعودی عرب کے شاہی خاندان بھی شریک ہوئے۔

شاہی شادی کے روز شہزادہ عبدالمتین اپنی دلہن سے علیحدہ  اور پہلے محل میں پہنچے ، شہزادے کی آمد پر انھیں 17 توپوں کی سلامی دی گئی اس موقع  پر 40 سپاہیوں کا دستہ بھی ان کے پیچھے موجود تھا، اس کے بعد شہزادے کی دلہن بھی شاہی محل پہنچیں جنہیں اسی انداز میں سلامی پیش کی گئی اور دونوں کو بادشادہ اور ملکہ نے سب سے پہلے خوش آمدید کہا۔

شاہی شادی کے روز شہزادہ  شہزادہ عبد المتين رسمی یونیفارم جبکہ ان کی دلہن نے آستانہ نورالایمان محل میں ہونے والی تقریب کے لیے لمبے سفید خوبصورت گاؤن اور   زیورات  کا انتخاب کیا۔

فوٹو بشکریہ بی بی سی
فوٹو بشکریہ بی بی سی

شادی کے روز دارالحکومت بندر سیری بیگوان کی سڑکوں پر   نوبیاہتا جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد کا ہجوم کئی  گھنٹوں تک جمع رہا، دلہا دلہن رولز روئس گاڑی سے ہزاروں لوگوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے پہلی بار  لوگوں کے سامنے آئے۔

فوٹو بشکریہ سی این این
فوٹو بشکریہ سی این این

واضح رہے کہ 31 دسمبر کو شہزادہ عبد المتین نے  اپنی منگنی کا اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

مزید خبریں :