19 جنوری ، 2024
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے 190ملین پاؤنڈ کیس میں اپنے وکلا تبدیل کردیے۔
عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس سے وکیل لطیف کھوسہ اور شہبازکھوسہ کو الگ کردیا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں پہلے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل اور سلمان اکرم راجہ وکیل تھے۔
اب اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کے نئے وکلا سلمان اکرم راجہ، علی ظفر اور عثمان گل ہوں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں وکلا کی تبدیلی کے باعث عمران خان پر آج فردجرم عائد نہ ہو سکی۔