ثنا اور شعیب کی شادی، فہد مصطفیٰ کی مبارکباد اور سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی ہونے پر فہد مصطفیٰ کو نئی رشتہ والی انٹی قرار دے دیا/ فوٹو سوشل میڈیا
سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی ہونے پر فہد مصطفیٰ کو نئی رشتہ والی انٹی قرار دے دیا/ فوٹو سوشل میڈیا

اداکار فہد مصطفیٰ کی جناب سے قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی مبارک باد کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھر مار ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

شعیب ملک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں 'الحمداللہ' لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی لکھی۔

نئے جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایسے میں اداکار فہد مصطفیٰ نے بھی جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ 'خوشی سب سے زیادہ معنی رکھتی ہے، مبارک ہو بہت بہت'، جس کے بعد میمز کی بھر مار  شروع ہوگئی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی ہونے پر فہد مصطفیٰ کو نئی رشتے والی آنٹی قرار دے دیا جبکہ کسی نے لکھا جوڑے کی دوستی کا آغاز فہد مصطفیٰ کے شو سے ہوا تھا۔

اس کے علاوہ جوڑے کی شادی پر مختلف میمز بھی شیئر کی جا رہی ہیں، ایک میم میں عمیر جسوال کا مشہور گانا 'کیسا دل پر وار کیا رے' شیئر کیا جا رہا ہے، تو کسی نے بالی وڈ اداکار عامر خان کے سر پکڑنے کی تصویر شیئر کی۔

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا


مزید خبریں :