Time 21 جنوری ، 2024
دنیا

تل ابیب میں ہزاروں افراد کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف سخت احتجاج، نئے انتخابات کا مطالبہ

نیتن یاہو حکومت نے اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اس حکومت کر گھر بھیج کر اسرائیل میں نئے انتخابات کروائے جائیں: مظاہرین کا مطالبہ— فوٹو: رائٹرز
نیتن یاہو حکومت نے اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اس حکومت کر گھر بھیج کر اسرائیل میں نئے انتخابات کروائے جائیں: مظاہرین کا مطالبہ— فوٹو: رائٹرز

تل ابیب میں ہزاروں افراد نےاحتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم اور حکومت کے خلاف  سخت نعرے بازی کرتے ہوئے نیتن یاہو کو ہٹاکر نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا۔

یرغمالیوں کی رہائی میں حکومتی ناکامی پر برہم مظاہرین نے نیتن یاہو کو شیطان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے  نیتن یاہو حکومت پر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے الزامات عائد کردیے۔

متاثرہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت نے 7 اکتوبر کے روز ہمیں نظرانداز کیا اور اسکے بعد ہر روز ہمیں نظرانداز کر رہی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کو بدلنے یا اس کی مرمت کرنے کی طاقت ہمارے پاس ہے اس لیے اس حکومت کو اب واپس گھر جانا پڑے گا جس پر مظاہرین کے ہجوم نے ’ابھی واپس جاؤ‘ کے نعرے بلند کرنا شروع کردیے۔

مزید خبریں :