Time 22 جنوری ، 2024
پاکستان

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 سے آزاد امیدوارعلیم خان کے حق میں دستبردار

پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، امید ہے الیکشن کے بعد مستحکم حکومت بنے گی: علیم خان— فوٹو: فائل
پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، امید ہے الیکشن کے بعد مستحکم حکومت بنے گی: علیم خان— فوٹو: فائل

پنجاب سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 سے آزاد امیدوار سید جمیل شاہ اور غلام مجتبیٰ نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

خانیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، امید ہے الیکشن کے بعد مستحکم حکومت بنے گی۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 209 میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، برسر اقتدار آ کر کسانوں کو مفت بجلی دیں گے، 300 یونٹ عام لوگوں کو فری دینے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے، زیادتی کی بات ہے کہ امیر اور غریب کو ایک ہی ریٹ پر پیٹرول ملتا ہے۔

کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، بہترین ڈیولپمنٹ پیکج لاکر یہاں تمام محرومیاں دور کریں گے۔

مزید خبریں :