Time 22 جنوری ، 2024
کھیل

ذکا اشرف کے استعفے پر آج فیصلے کا امکان

وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی—فوٹو: فائل
وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی—فوٹو: فائل

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے آج چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے استعفے پر فیصلے کا امکان ہے۔

نئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کی منتظر ہے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایت کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

ذکا اشرف کے استعفے پر وزیرِ اعظم آفس سے اب تک آئی پی سی کو اپ ڈیٹ موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ 19 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

مزید خبریں :