Time 22 جنوری ، 2024
پاکستان

اسلام آباد کے فیصل ایونیو پر لاش پُل پر لٹکی ہوئی پائی گئی، واقعہ خودکشی قرار

اسلام آباد کے فیصل ایونیو پر لاش پُل پر لٹکی ہوئی پائی گئی۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق فیصل ایونیو پر ملنے والی لاش بظاہر خودکشی ہے، مبینہ طور پر متوفی ذہنی عارضے کا شکار تھا۔

پولیس نے بتایاکہ مزید تفتیش لواحقین کی مدد سے عمل میں لائی جارہی ہے۔

 مبینہ خودکشی کرنے والا شہری آئی 9 کا رہائشی ہے۔

مزید خبریں :