23 جنوری ، 2024
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے غیرقانونی سم کارڈز کے اجراء کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کرتے ہوئے ڈپلیکیٹ سم کارڈ کی فعالیت سے متعلق شرائط میں تبدیلی کردی گئی۔
پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی نئی تبدیلیوں کے بعد دوسری نئی سم کے اجراء اور فعالیت کیلئے اب 8 گھنٹے کے بجائے 7 دن درکار ہوں گے البتہ پہلی نئی سم کا اجراء اور فعالیت 8 گھنٹے میں ہو جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق ڈپلیکیٹ سم کارڈ یا نمبر بھی 8 گھنٹے میں جاری ہو جائے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق نئے سم کارڈز کے اجراء سے متعلق نئے اسٹینڈرڈ آف پروسیجرز (ایس او پیز) 24 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق فیصلہ صارفین کی جانب سے ایک دن میں کئی کئی سمز کے اجراء اور جعلی انگوٹھوں کے نشانات کے استعمال کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔