Time 23 جنوری ، 2024
پاکستان

پنجاب: موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ

دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو
دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں: پی ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے کہا ہےکہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور  ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ کالام منفی 7 ، گلگت اور استور منفی 6، چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ منفی 3 ، چکوال منفی 2، اسلام آباد 2، پشاور اور بنوں3، لاہور، ملتان،ڈیرہ غازی خان 5، سکھر، مٹھی، سرگودھا 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے 7 درجے نیچےگرگیا ہے۔

مزید خبریں :