Geo News
Geo News

Time 23 جنوری ، 2024
دنیا

2024 کے لیے دنیا کے 10 بہترین شہر

اس سروے میں دنیا کے 50 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا / رائٹرز فوٹو
اس سروے میں دنیا کے 50 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا / رائٹرز فوٹو

کیا چیز کسی شہر کو بہترین بناتی ہے؟ کچھ افراد کے خیال میں مصروف علاقے، سستے کھانے اور دیگر سہولیات اہم ہوتی ہیں۔

دیگر کا ماننا ہے کہ سرسبز مقامات تک رسائی، مقامی افراد کی خوشی اور سماجی ہم آہنگی جیسے عناصر کسی شہر کو بہترین بناتے ہیں۔

ٹائم آوٹ کے سالانہ سروے میں 2024 کے لیے 50 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے جس کے لیے ماہرین کے ساتھ ساتھ وہاں کے مقامی رہائشیوں کی رائے کو مدنظر رکھا گیا۔

اس سروے میں ہزاروں افراد کو شامل کیا گیا تھا اور شہروں کے معیار زندگی، خوراک کی قیمتوں، ثقافت اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر درجہ بندی کی گئی۔

فہرست میں شامل ٹاپ 10 شہر درج ذیل ہیں۔

10۔ پورٹو، پرتگال

پورٹو شہر کا ایک نظارہ / رائٹرز فوٹو
پورٹو شہر کا ایک نظارہ / رائٹرز فوٹو

یورپی ملک پرتگال کے اس شہر کو فہرست میں 10 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

9۔ روم، اٹلی

روم اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے / رائٹرز فوٹو
روم اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہے / رائٹرز فوٹو

اٹلی کا دارالحکومت روم اپنے تاریخی آثار کی بنا پر دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ یہاں کے پکوان، اوپن ائیر مارکیٹیں اور دیگر جگہیں بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

8۔ ٹوکیو، جاپان

ٹوکیو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے / رائٹرز فوٹو
ٹوکیو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر ہے / رائٹرز فوٹو

آبادی کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا شہر ٹوکیو اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

7۔ لیور پول، برطانیہ

لیورپول کے حصے میں 7 واں نمبر آیا / رائٹرز فوٹو
لیورپول کے حصے میں 7 واں نمبر آیا / رائٹرز فوٹو

برطانیہ کا یہ شہر فٹبال میچز کے لیے جانا جاتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کہا جاتا ہے کہ یہ وہ شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا۔

6۔ میکسیکو سٹی، میکسیکو

میکسیکو سٹی کا ایک نظارہ / رائٹرز فوٹو
میکسیکو سٹی کا ایک نظارہ / رائٹرز فوٹو

میکسیکو کا یہ شہر اس ملک کا ثقافتی مرکز بھی ہے جبکہ یہاں کے پکوان، موسم اور سستے طرز زندگی نے اسے فہرست میں چھٹے نمبر پر پہنچایا۔

5۔ میڈرڈ، اسپین

اسپین کا شہر میڈرڈ / رائٹرز فوٹو
اسپین کا شہر میڈرڈ / رائٹرز فوٹو

اسپین کا یہ شہر اس فہرست میں 5 ویں نمبر پر ہے۔

4۔ لندن، برطانیہ

برطانوی دارالحکومت کسی تعارف کا محتاج نہیں / رائٹرز فوٹو
برطانوی دارالحکومت کسی تعارف کا محتاج نہیں / رائٹرز فوٹو

برطانیہ کا دارالحکومت لندن کسی تعارف کا محتاج نہیں، یہ ان چند شہروں میں سے ایک ہے جہاں ہر سال سب سے زیادہ سیاح رخ کرتے ہیں۔

لندن دنیا کے ممتاز تجارتی، معاشی اور ثقافتی مراکز میں سے ایک ہے۔

3۔ برلن، جرمنی

جرمن شہر تیسرا بہترین شہر قرار پایا / رائٹرز فوٹو
جرمن شہر تیسرا بہترین شہر قرار پایا / رائٹرز فوٹو

جرمنی کے اس شہر کے حصے میں 2024 کے تیسرے بہترین شہر کا اعزاز آیا ہے۔

2۔ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا

کیپ ٹاؤن کے حصے میں دوسرا نمبر آیا / رائٹرز فوٹو
کیپ ٹاؤن کے حصے میں دوسرا نمبر آیا / رائٹرز فوٹو

سروے میں ہر فرد نے اس شہر کو خوبصورت قرار دیا جو ساحلی علاقوں، شہری زندگی اور خوبصورت پہاڑی مناظر کا امتزاج ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ وہاں کی ثقافتی زندگی نے اسے 2024 میں دنیا کا دوسرا بہترین شہر بنایا۔

1۔ نیویارک، امریکا

نیویارک 2024 کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے / رائٹرز فوٹو
نیویارک 2024 کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا ہے / رائٹرز فوٹو

نیویارک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وہ شہر ہے جو کبھی سوتا نہیں۔

یہ وہ شہر ہے جہاں دنیا کے ہر حصے کے باسی رہائش پذیر ہیں اس لیے سیاحوں کو غیرملک میں زیادہ اجنبیت بھی محسوس نہیں ہوتی۔

مزید خبریں :